حیدرآباد۔10۔مارچ (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے آج تلنگانہ کے
عادل آباد ضلع میں آج اپنے دورہ کے پہلے دن عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا
کہ تلنگانہ میں کانگریس زیر اقتدار ہونے کی صورت میں تلنگانہ کے پراناہیتا
چیورلہ پراجکٹ کو قومی درجہ دیا جائیگا۔ انہوں نے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے
کہا کہ انتخابات کے بعد کانگریس حکومت ہی تشکیل پانے والی ہے۔ انہوں نے
عوام کو عادل آباد میں طیرانگاہ کی تعمیر کا بھی وعدہ کیا۔واضح رہے کہ جئے
رام رمیش تلنگانہ کے اضلار کے دورہ پر ہیں۔اور دو مزید دو دن تک ریاست میں
تلنگانہ کانگریس کے انتخابی منشور اور دیگر امور پر مشتمل اہم سرگرمیوں میں
حصہ لینگے۔